مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

Feb 28, 2024 | 08:53:AM
امیر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امیر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بیٹھیں گے، صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، جمعیت علمائے اسلام کو ہرایا گیا ہے، ہم نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا، وزارت کی کرسی پر براجمان ہونے کے بجائے حق کے راستے پر چلیں گے۔

مزید پڑھیں:  گوادر میں مسلسل طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج، خیبرپختونخوا میں بھی ہائی الرٹ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ مجلس شوریٰ میں کیا جائے گا، الیکشن مہم کے دوران ہی پتہ چل جاتا ہے کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے، گھروں میں سوئے اور الیکشن سے دستبردار لوگ جیت گئے۔

ان لوگوں سے ملک چلنے والا نہیں ہے، چاہتے ہیں ملک میں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں۔