کراچی: ڈیفنس خیابان بدر سے 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج

Feb 28, 2023 | 09:59:AM
کراچی: ڈیفنس خیابان بدر سے 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امیتاز علی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر سے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی بچے کے والد ملک وقاص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مغوی بچے کے والد کے مطابق عبداللہ شام کے وقت گھر سے باہر گیند اٹھانے گیا، گھر کے باہر ساڑھے 7 بجے ایک سفید گاڑی آ کر رکی تھی، شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار افراد نے میرے بیٹے کو اغواء کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، بچے کے والد کی فراہم کردہ فوٹیج میں مشکوک گاڑی نظر آ رہی ہے لیکن گاڑی کے شیشے کالے اور اندر بیٹھے افراد کے چہرے واضح نہیں ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فوٹیج میں گاڑی کا نمبر بھی واضح نہیں ہے تاہم گھر کے اطراف لگے دیگر کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔