چھکے مارنے پر نمبر ون  آنیوالےڈیرین سیمی کی پی ایس ایل میں واپسی کی خواہش

Feb 28, 2022 | 22:13:PM
ویسٹ انڈین, کرکٹر, ڈیرن ,سیمی 
کیپشن: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویسٹ انڈین کرکٹر  اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بلند و بالا چھکے مار سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں ان چار کھلاڑیوں کے نام تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے اور دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔اس فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسے کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جبکہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے ہیں۔سیمی نے خود کو نمبر ون پر براجمان دیکھا تو کہا کہ میں اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں دل سوز واقعہ۔زخمی بچی کی زندگی نہ بچ سکی،ڈاکٹر نے روتے ہوئے پیوٹن کو کیا کہا؟