کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے: فردوس عاشق

Feb 28, 2021 | 14:41:PM
 کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار  کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اس کے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔