گیل اور فڈیل ایڈورڈز کی طویل عرصہ بعد  ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی

Feb 28, 2021 | 08:56:AM
 گیل اور فڈیل ایڈورڈز کی طویل عرصہ بعد  ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹز سیریز کے لئے 14رکنی ٹیم میں جارح بلے باز کرس گیل اور تیز گیندباز فڈیل ایڈورڈز  کو شامل کر لیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ویسٹ انڈیر کرکٹ بورڈ کے دونوں کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم میں واپسی ان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھ کر کی گئی ہے ۔ کرس گیل کی 18مہینے بعد  جبکہ ایڈورڈز کی 9سال کے طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کرس گیل ابتک ویسٹ انڈیز کی جانب سے 103ٹیسٹ میچز ،301 ون ڈے میچز  اور 58 ٹی ٹوینٹز میچز  کھیل چکے ہیں۔فڈیل ایڈورز 55 ٹیسٹ میچز،50ون ڈے میچز  اور20 ٹی ٹوینٹز میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔