پاسپورٹ کیلئےفنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کلیم اختر )آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیےفنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔
آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن میں مشکلات کا سامنا تھا،اب نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور مؤثر نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔
نئے نظام کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی اورفنگر پرنٹس ویریفکیشن کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نئےسال کاتحفہ، پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟
نئے نظام سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی،فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام وقت، اخراجات اور انسانی رابطے میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔