میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز

Dec 28, 2025 | 08:59:AM
میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز آج اتوار سے ہونے جا رہا ہے جو 3 مراحل میں منعقد ہوں گے۔

3 مرحلوں پر مشتمل الیکشن کا انعقاد 202 ٹاؤنز میں کیا جائے گا، میانمار کی فوج نے انتخابات کو جمہوریت کی واپسی قرار دیا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان انتخابات سے فوجی حکومت کو تقویت ملے گی۔

ناقدین کے مطابق یہ انتخابات نہ آزاد ہیں اور نہ منصفانہ بلکہ فوجی حکومت اپنی حکمرانی کو جمہوری لبادہ پہنانا چاہتی ہے، خانہ جنگی اور سکیورٹی مسائل کے باعث کئی علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔

حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اصل اقتدار بدستور فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس رہے گا، جبکہ فوج نواز جماعت کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات کے بعد ملک میں تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلارہی ہے، لوگ اس بیانیے سے دور رہیں:گورنر سندھ

خیال رہے کہ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ متنازع یا باغی گروہ کے قبضے میں ہے، صرف فوجی کنٹرول والےعلاقوں میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔