شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر،موٹرویز مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سےکوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
قومی شاہراہ پر لاہور ، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند شدید دھند کے ڈیرے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں ، خانیوال ، ملتان اور بہاولپور میں حد نگاہ صفر ہو گئی ۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔
شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔