سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی ہوشربا اضافہ

Dec 28, 2023 | 13:01:PM
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار دوسو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے,10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر 1لاکھ 91 ہزار 15 روپے ہے۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2680 روپے پر برقرار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:2023ء پاکستانیوں کیلئے مہنگا ترین سال،مہنگائی کی شرح 42.6 فیصد پرجاپہنچی
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20ڈالر اضافے سے 2105ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔