مکہ مکرمہ میں کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت کو جھکاؤ کے باعث خالی کروا لیا گیا

Dec 28, 2022 | 17:56:PM
مکہ مکرمہ، کثیر المنزلہ ہوٹل، عمارت، جھکائو، خالی کروا لیا گیا،
کیپشن: مکہ المکرمہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مکہ مکرمہ میں کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت کو جھکاؤکے باعث خالی کروا لیا گیا، عمارت میں عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد رہائش پذیر تھے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک کثیر منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دوسری عمارت کی طرف جھکاؤ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،عمارت میں عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد رہائش پذیر تھے،جھکاؤ زدہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ سمیت سول ڈیفنس کے حکام ہوٹل کی عمارت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں بھونچال: اہم شخصیت مستعفی