سیاست میں بھونچال: اہم شخصیت مستعفی

Dec 28, 2022 | 15:27:PM
فیصل ووڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا
کیپشن: فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل ووڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔

فیصل ووڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔ فیصل ووڈا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔ فیصل ووڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62 (1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔

عدالتی آپشن پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا۔