سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے

Dec 28, 2021 | 10:47:AM
سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار سلمان خان کی پہلی تنخواہ کی تفصیلات نے اداکار کے مداحوں کو حیران کردیا۔

 دبنگ خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور  سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کے پاس دولت کروڑوں میں ہےتاہم اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ  ایک سو روپے سے بھی کم تھی۔

 سلمان خان نے بتایا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اُنہیں پہلی بار فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
  واضح رہے کہ اس وقت سلمان خان کے پاس مشہور کپڑوں کا برانڈ اور سماجی ادارے بینگ ہیومن کے علاوہ بھی لاکھوں مالیت کی جائیدادیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو 1سال قید ہو گئی‘لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

 اداکار  نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کی شادی پر 3 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے۔