وزیراعظم کا ایم ایل ون منصوبے کی پیشرفت پر اظہار اطمینان

Dec 28, 2020 | 19:21:PM
وزیراعظم کا ایم ایل ون منصوبے کی پیشرفت پر اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم نے سی پیک ایم ایل ون منصوبے کو پاک چین دوستی کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا،ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سیکرٹری ریلوے، اقتصادی امور، خزانہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور سینئر افسران شریک ہوئے، وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے کے بارے میں اور موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نے منصوبہ پر ابتک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے سی پیک ایم ایل ون منصوبے کو پاک چین دوستی کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا،ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستانی بندرگاہوں کے زمینی رابطے مربوط ہونے سے پاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا،وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سے خطیر لاگت کا منصوبہ ہے جس سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو پاکستان ریلوے کی طرف سے ایم ایل ون منصوبہ کے انٹیگریشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔