عمان کا زمینی، فضائی،راستے کھولنے کا اعلان،72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ ضروری

Dec 28, 2020 | 12:26:PM
عمان کا زمینی، فضائی،راستے کھولنے کا اعلان،72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ ضروری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مسقط عمان نے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا، سرحدیں 29 دسمبر بروز منگل سے کھول دی جائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان نے 29 دسمبر سے اپنے زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان کردیا۔حکومتی ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کیا جانے والا کووڈ کا منفی ٹیسٹ ضروری ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے کی صورت میں کیا جائے گا۔خیال رہے عمان نے کرونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے پچھلے ہفتے ہی اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔کووڈ 19 سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وائرس کی نئی شکل کی طبی وجوہات وہی ہیں جو پچھلے کی ہیں تاہم یہ ستر گنا زیادہ متعدی ہے۔ اس کی نشاندہی برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہوئی۔اس حوالے سے برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ وائرس کی نئی شکل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا، برطانیہ اور چین میں کرونا کی ویکسین تیار کر لی گئی اور یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ عالمی وبا کو شکست دے دی جائے گی۔