پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی  دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں،علی پرویز ملک 

Aug 28, 2025 | 21:17:PM
پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی  دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں،علی پرویز ملک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی  دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں،ریکوڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

 علی پرویز ملک سے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے وفد  نے ملاقات کی،وفد کی قیادت جے بی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو کر رہے تھے۔

اس دوران وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی  دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں،ریکوڈک منصوبے کو وفاقی و صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے،ریکوڈک منصوبہ آنے والی دہائیوں کے لیے پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھاکہ مائیننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ 

  جےبی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو کا کہنا تھا کہ جاپان بنک نہ صرف کان کنی بلکہ مجموعی توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل پاکستان کا سربراہ تبدیل،نوٹیفکیشن جاری