فیصل کریم کنڈی سے اٹالین سفیر کی ملاقات،سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

Aug 28, 2025 | 19:44:PM
فیصل کریم کنڈی سے اٹالین سفیر کی ملاقات،سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمینلن کی ملاقات ،اطالوی سفیر کا گورنرخیبرپختونخوا سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس ۔ملاقات میں اطالوی سفیر نے اپنےحالیہ دورہ پشاور کی مصروفیات سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا کو آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سیاحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اہم شخصیات نے بارڈر منیجمنٹ، منشیات کی روک تھام، دہشتگردی کے خاتمہ سے متعلق امور پر بھی گفتگو  کی۔اس موقع پر  گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال دیگر صوبوں سے مختلف ہے، دہشتگردی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرہ سے گزر رہا ہے، حالیہ دورہ اسپین میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر گفتگو ہوئی ہے،کلاؤڈ برسٹ ایک ایسا معاملہ ہے جس کی ابتدائی معلومات کی فراہمی کا ابھی تک کوئی میکنزم تیار نہیں ہو سکا۔

 اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیطرح اٹلی کو بھی موسمیاتی تبدیلی کےچیلینجز کا سامنا ہے،اطالوی سفیر کا پاکستان سے اٹلی میں ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کی خواہش کا اظہار  کیا۔ فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ نیوٹک، ٹیوٹا کے ذریعے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے ہنرمندافرادی قوت تیار کی جا رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دنیا کو بہترین ہنرمند افرادی قوت فراہم کر سکیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ،اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، حملہ آور  کو بھارت سے نفرت