واٹس ایپ میں نیااے آئی رائٹنگ ہیلپ فیچر متعارف

Aug 28, 2025 | 15:48:PM
واٹس ایپ میں نیااے آئی رائٹنگ ہیلپ فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ۔
رائٹنگ ہیلپ نامی اس فیچر کا مقصد صارفین کو پروف ریڈنگ، جملے لکھنے یا چیٹ ٹون کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ اے آئی ٹول میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے تاکہ میٹا یا واٹس ایپ اوریجنل میسجز یا تجویز کردہ جملوں تک رسائی نہ حاصل کرسکیں،واٹس ایپ میں اس نئے ٹول کو استعمال کرنے کے باوجود آپ کے میسجز بدستور پرائیویٹ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بچت پروگرام:انورٹر پنکھوں کیلئے صارفین سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز
رائٹ ہیلپ فیچر سے صارفین اپنے میسجز کے مختلف سٹائلز میں متبادل ورژن تیار کرسکیں گے،مثال کے طور پر پروفیشنل، مزاح یا سادہ انداز کے جملے اے آئی ٹول کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لیسکو نے گھروں پر نصب ایک سے زائد میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرناشروع کردیا
میٹا کے مطابق اس ٹول کا مقصد میسجنگ کو زیادہ پراثر بنانا ہے،یہ فیچر فی الحال چند ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور بتدریج یہ دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کو استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے،اگر آپ کو یہ فیچر دستیاب ہو تو کسی چیٹ میں میسج تحریر کرنے کے بعد بائیں جانب ایموجیز والے آپشن پر کلک کریں،نیچے ایموجیز، جی آئی ایف، اواتار اور سٹیکرز کے ساتھ ایک نیا پینسل آئیکون نظر آئے گا،اس آئیکون پر کلک کرکے آپ رائٹنگ ہیلپ کو اپنی خواہش کے مطابق استعمال کرسکیں گے۔