سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

Aug 28, 2025 | 14:26:PM
سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے کا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے بڑھ گیا۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 399 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔