پی سی بی کا احسن فیصلہ ، جونیئر کھلاڑیوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا

Aug 28, 2025 | 09:54:AM
پی سی بی کا احسن فیصلہ ، جونیئر کھلاڑیوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا۔

 بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا، تعلیمی اخراجات بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے، سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی۔

ذرائع نے کہا کہ فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس پر کیا جائے گا۔

تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا۔

 تمام بچوں کے سکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔