پنجاب حکومت کا 30 ہزار سکالر شپس کا اعلان

Aug 28, 2025 | 09:46:AM
پنجاب حکومت کا 30 ہزار سکالر شپس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئی سکالر شپس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، جس سے کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کے ہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں اپنی تعلیمی خواہشات پوری کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اہلیت کے مطابق امیدواروں نے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔

 پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہ ہو۔

اسکالر شپس کی درخواست دینے کے لئے طلبہ کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل (PHEC) پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

 کاغذی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔