سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور رانا جاوید اقبال کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Aug 28, 2023 | 20:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا۔ انہوں نے پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بھاری بھرکم بل، نگران وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا

 رانا جاوید اقبال نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر گامزن ہے، 9 مئی کا سانحہ دلخراش اور ہر محبت وطن کے لئے تکلیف دہ  ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ناکام ہوں گے۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے رانا جاوید اقبال کو پارٹی مفلر پہنایا، ساتھیوں سمیت پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہم سب بہتری کے خواہاں ہیں ،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔