2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون کونسا؟ جانیئے

Aug 28, 2023 | 19:35:PM
2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون کونسا؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل اور  آئی فون کا راج  ہے۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی اومڈیو نے 2023 کی اولین ششماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2023 کے دوران ایپل نے آئی فون 14 پرو میکس کے 2 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔دوسرے نمبر پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 پرو ہے جس کے اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے جبکہ تیسرے نمبر پر دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا ہی آئی فون 14 رہا جس کے ایک کروڑ 65 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 13 موجود ہے جس کے ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 14 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا جس کے جنوری سے جون کے دوران ایک کروڑ 24 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

جنوری سے مارچ 2023 کے دوران بھی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ تھا۔

درحقیقت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک سے 4 نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ تھے،اس عرصے میں آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا تھا، اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے جبکہ آئی فون 13 چوتھے نمبر پر رہا۔