تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 28, 2023 | 19:20:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے رات کے وقت وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزیدبارش کی پیشگوئی کردی جبکہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  منگل  کے روزموسم اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  تاہم کشمیر  اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، تاہم مانسہرہ اور کرم میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 صوبہ پنجاب  کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا، تاہم مری ، گلیات،  سیالکوٹ اورنارووال میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا سستا، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب ہی  رہے گا،  تاہم ساحلی پٹی پر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔