ورلڈکپ : پاکستان ٹیم کی نئی جرسی کا ڈزائن سامنے آ گیا

Aug 28, 2023 | 16:11:PM
ورلڈکپ : پاکستان ٹیم کی نئی جرسی کا ڈزائن سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف گرین شرٹس کے نمبر ون بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے   قذافی اسٹیڈیم میں تقریب میں گفتگو  کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔ یہ تقریب اس بات کو ظاہر کررہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح پر جوش اور تیار ہے۔

ضرورپڑھیں:جیولن تھرو میں سلور میڈل پانیوالے ارشد ندیم آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
 ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں ابھی کچھ ہی وقت ہوا ہے، بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے میں ٹیم پاکستان نمبر ون بن گئی ہے۔