جیولن تھرو میں سلور میڈل پانیوالے ارشد ندیم آج پاکستان پہنچیں گے

Aug 28, 2023 | 12:38:PM
 جیولن تھرو میں سلور میڈل پانیوالے ارشد ندیم آج پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)سٹار اتھلیٹ ارشدندیم کی وطن واپسی کاشیڈول جاری،ارشدندیم آج رات ترکش ایئرلائن کی فلائٹ سےلاہورپہنچیں گے۔
سلور میڈل جیتنے والےارشدندیم آج رات ترکش ایئرلائن کی فلائٹ سےلاہورپہنچیں گے،ارشد ندیم براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے،لاہورایئرپورٹ پراٹھلیٹکس فیڈریشن کیجانب سےارشدندیم کااستقبال کیاجائیگا۔پاکستان سپورٹس بورڈکیجانب سےارشدندیم کیلئے50لاکھ  روپےانعام کااعلان کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:پہلی بار ملتان ایشیا کپ کا میزبان, پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہنچ گئیں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا میں سخت مقابلہ ہوا، پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلے راﺅنڈ میں 74.80 میٹر کی تھرو کی،پاکستانی ایتھلیٹ نے دوسرے راﺅنڈ میں 82.81 میٹر کی تھرو کی،تیسرے راﺅنڈ میں ارشد ندیم نے رواں سیزن کی بہترین تھرو کی۔ارشد ندیم دوسری پوزیشن پر رہے۔