وفاقی نظامتِ تعلیمات نے آن لائن داخلہ پورٹل فعال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کے معاملے پر ایف ڈی ای نے اہم قدم اٹھا لیا۔
وفاقی نظامتِ تعلیمات نے تعلیمی سال 2026–2027 کے لیے آن لائن داخلہ پورٹل فعال کردیا۔ایف ڈی ای کے زیرِ انتظام اداروں میں داخلوں کے لیے پورٹل عوامی رسائی کیلئے کھول دیا گیا۔طلبہ اور والدین گھر بیٹھے داخلے سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔
مطلوبہ اداروں میں نشستوں کی دستیابی کی فوری معلومات پورٹل پر فراہم کر دی گئیں،جس سے مختلف جماعتوں اور سکولوں کی میرٹ لسٹ تک آسان رسائی ممکن ہو گئی۔
ٹرانسپورٹ، کھانے اور ای سی ای مراکز کی بنیاد پر اداروں کا انتخاب آسان ہو گیا۔صبح و شام کی شفٹوں اور میٹرک ٹیک پروگرامز کی معلومات بھی دستیاب ہیں۔
داخلے سے متعلق مکمل رہنمائی اور ضروری معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں،داخلہ عمل میں شفافیت اور سہولت کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیاجومعیاری تعلیم تک مساوی رسائی کے لیے ایف ڈی ای کا اہم اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو شکست، ایران نے میدان میں فتح کا جھنڈا گاڑھ دیا