انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،اوپن میں استحکام رہا

Apr 28, 2026 | 19:17:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،اوپن میں استحکام رہا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.82 روپے سے کم ہوکر 278.81 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.09 روپے پر برقرار رہا   ، یورو 47 پیسے سستاہوکر 329.79 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 62 پیسے کمی سے 380.63 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.87  روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.10 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا بڑا اقدام، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہونے کا خدشہ !