گوجرانوالہ :گھر میں ماں اور معصوم بیٹی بیدردی سے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزم نے ماں اور کمسن بیٹی کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا ۔
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ گرجاکھ کی حدود رحمت پورہ میں لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں ایک گھر سے ماں اور اس کی بیٹی کی لاشیں ملی،پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ مقتولہ خاتون اور اس کی معصوم بیٹی کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کیا، حیران کن طور پر قاتل نے گھر میں موجود دوسری بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں تاہم تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ سفاک قاتل کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔