ای او بی آئی پنشنرز کی سنی گئی،پنشن میں اضافے کا اعلان

Apr 28, 2025 | 16:14:PM
ای او بی آئی پنشنرز کی سنی گئی،پنشن میں اضافے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ای او بی آئی پنشنرز کی سنی گئی اور یکم مئی سے  پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیاہے۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

حکام کااس موقع پر کہنا تھا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی، ای او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والے ادارے کوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے، آڈٹ میں الزام لگایاگیا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

ای او بی آئی حکام نے اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ہمارا محکمہ 1976ء سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔