پہلگام حملہ،بھارت جھوٹانکلا،24 ڈیجیٹل انڈیاسےبڑی گواہی لےآیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) پہلگام حملے کے متعلق پاکستان کے حق میں بڑی گواہی آگئی، بھارتی حکومت کو اس کی اپنی ہی ایک قد آور شخصیت نے دھول چٹادی، وہ وقت اب دور نہیں جب پوری دنیا دیکھے گی کہ مذہبی انتہاپسند انڈین حکومت نے کس طرح سے پڑوسی ملک پر بہتان لگاتے ہوئے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، کیونکہ اب بھارت سے ہی بھارتی حکومت کے جھوٹ کے خلاف بڑی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
آپ 24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر بھارتی حکومت کے اِس جھوٹ کے پرخچے اُڑتے دیکھ سکتے ہیں، بھارتی حکومت کی پاکستان کیخلاف سازش کو دم توڑتے سُن سکتے ہیں، 24 ڈیجیٹل پر انڈین سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس مارکینڈے کاٹجو نے اپنی ہی حکومت کے اُس بڑے جھوٹ کے پرخچے اڑائے ہیں جو وہ مسلسل پاکستان کے متعلق دنیا کے سامنے بولے چلے جارہے ہیں، اس انٹرویو کا لنک اوپر شیئر کردیا گیا ہے۔
سابق بھارتی جج نے 24 ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان فوج کی بھی تعریف کی۔ اور بھارتی جرنلز کے متعلق کہا کہ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بکواس کرتے ہیں۔
پاکستان کی حکومت کو سابق بھارتی جج کے اِس انٹرویو کو پوری دنیا کو دکھانا چاہیے، اور دنیا کو بتانا چاہیے کہ وہ انڈین حکومت جس نے پورے خطے پر جنگی کیفیت مسلط کررکھی ہے،وہ کسی قدر عیار،جھوٹی اور سازشی ہے۔دہلی کے چیف جسٹس رہے اس جج نے ہمیں انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو پاکستان سے دوستی کرنی چاہیے،بھارتی معیشت جنگ سے تباہ ہوجائیگی، وہ انڈین میڈیا پر بھی کس طرح خوب گرجے برسے آپ اس حوالے سے تفصیلی انٹرویو یوٹیوب پر 24 ڈیجیٹل پہ دیکھ سکتے ہیں۔