IPL: جسپریت بمرا نے لیستھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا

Apr 28, 2025 | 10:52:AM
IPL: جسپریت بمرا نے لیستھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن پیسر لیستھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔

بمراہ نے 139 آئی پی ایل میچز میں اب تک 171 وکٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ مالنگا اس سے قبل ممبئی انڈینز کے لیے 122 میچز میں 170 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے تھے،جسپریت بمراہ نے یہ کارنامہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو انجام دیا۔

ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ (127)، مچل میک کلیگن (71)، کیرون پولارڈ (69)، ہردیک پانڈیا (65) اور کرنال پانڈیا (51) شکاروں کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

لیگ میں کولکتہ کی نمائندگی کرنے والے سنیل نارائن 187 وکٹوں کے ساتھ نمبر ون ہیں، بمراہ اب دوسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کی وکٹ پر عامر کا تضحیک آمیز جشن، ویوین رچرڈز بھی ناخوش