پنجاب اسمبلی انتخابات،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،انتخابی نشان الاٹ

Apr 28, 2023 | 10:57:AM
پنجاب اسمبلی انتخابات،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،انتخابی نشان الاٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی کے انتخابات  کے حوالے سےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی،ریٹرننگ افسروں نے فارم 33 کے تحت حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

لاہور کے 30 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیر کے نشان سے محروم ہوگئے،پارٹی ٹکٹ جمع کرانے پر (ن) لیگی امیدواروں کی آزاد حیثیت ڈکلیئر کی گئی،حمزہ شہباز کو پی پی 146 سے مور ،پی پی 147 سے کشتی کا نشان الاٹ ہوا،مریم نواز کو پی پی 173 سے انتخابی نشان تندور الاٹ کیا گیا ہے۔
پی پی 144 سمیع اللہ خان کو صوفہ ،عطاء اللہ تارڑکو میز ،پی پی 145 سے لیگی امیدوارغزالی سلیم بٹ کو جیپ ،مشتاق مغل کو مکان ،مجتبیٰ شجاع الرحمان کو چھتری،پی پی 173 سے ماجد ظہور کو شٹل کاک کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
راؤشہاب الدین کو فاختہ،میاں مرغوب کو مینار کا انتخابی نشان الاٹ کیاگیا،پی پی 155 میں حنا پرویز بٹ کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا،پی پی 154 میں ملک وحید کو ٹیلی ویژن کا انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا،پی پی 164 سے ملک خالد فاروق کھوکھر کو گائے کا انتخابی نشان الاٹ  کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمتحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری