عمران خان سے کیسے نمٹنا ہے۔۔مریم نواز کا اہم مشورہ

 بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی کی جائے۔ پاگلوں کو پاگل خانوں میں بھرتی کروانا چاہئے۔ٹویٹ

Apr 28, 2022 | 18:33:PM
عمران۔بنی گالہ۔مریم نواز۔شکر۔غداری۔حلف
کیپشن: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹناچاہئے، عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑانا نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کروانا چاہئے، یا ان پر سنگین غداری اور توہین عدالت کے مقدمات چلنے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہے پاکستان بچ گیا۔


یہ بھی پڑھیں۔طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ سفر آسان