کنگنا رناوت نے شا ہ رخ کے وا لد سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل آگیا

Apr 28, 2021 | 23:18:PM
کنگنا رناوت نے شا ہ رخ کے وا لد سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت پر سخت تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے خود کو کنگ خان کی طرح کامیاب بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانونٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔

جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاو¿ں سے آئی تھی۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی۔ کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟

یہ بھی پڑھیں:کرائے کے فلیٹ میں رہنے والی کنگنا کی پا سپو رٹ سے لا علمی کا دلچسپ انکشاف
کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔ ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی۔۔ شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے۔ تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں۔


یا د رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پشاور سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل ہوگئے تھے۔بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کا ادا کا ر گووندا سے متعلق اہم انکشاف ۔۔ویڈیو وا ئرل کر دی