عجب محبت کی غضب کہانی۔۔آنٹی کہہ کر بلانے والے لڑکے کی کلاس فیلو کی ماں سے شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یہ بات بلکل ٹھیک ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہےاور اس میں خوبصورتی، رنگ، مال و دولت اور عمر نہیں دیکھی جاتی لیکن کبھی کبھی اس اندھی محبت میں انسان اچھے فیصلے بھی کر جاتا ہے، پیار اور محبت ایسے جذبات ہیں جو کب اور کہاں جاگ جائیں، کچھ پتہ نہیں چلتا۔ کئی بار انسان کو اپنی عمر سے چھوٹے شخص سے محبت ہو جاتی ہے اور کئی بار اپنی عمر سے بڑے شخص کے لیے جذبات جاگ اٹھتے ہیں۔ایساہی ایک پیار کا واقعہ جاپان میں پیش آیا ہے ،جہاں بچپن میں لڑکا جس خاتون کو آنٹی کہتا تھا کیونکہ وہ اس کی کلاس میٹ کی ماں تھی، بڑے ہو کر اسی سے شادی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کیلئے جوڑے کی عمر میں 5 سے 10 سال کا فرق تو سمجھ آتا ہے، لیکن جب یہ فرق 20 سال سے زیادہ ہو جاتا ہے تو لوگ بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک نوجوان نے اپنی دوست کی ماں کو پروپوز کر دیا۔ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جاپان کا ہے۔ بچپن میں وہ لڑکا جس خاتون کو 'آنٹی' کہتا تھا ، کیونکہ وہ اس کی کلاس میٹ کی ماں تھی، بڑے ہو کر اس سے شادی کر لی۔ خود اس خاتون کو یہ پروپوزل سن کر دھچکا لگا، لیکن لڑکے نے ٹھان کر لیا تھا کہ وہ شادی کرے گا، اور اپنی محنت سے کامیاب بھی ہوا۔ اپنی محبت پانے والے لڑکے کا نام اسامو تومیوکا ہے اور اس کی عمر 33 سال ہے۔ اسامو نے مدوری سے شادی کی ہے، جو 52 سال کی ہے، یعنی دونوں کے درمیان عمر کا فرق 21 سال ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسامو نے مدوری کو پہلی بار تب دیکھا تھا جب وہ پیرنٹس - ٹیچر میٹنگ کے لیے اسکول آئی تھی۔ تب اسامو کو وہ آنٹی کافی پسند آئیں۔ لیکن 30 سال بعد جب وہ دوبارہ مدوری سے ملا، تو چیزیں بدل چکی تھیں ۔سامو اپنی کلاس میٹ کے سیلون گیا تھا، جہاں اس کی ماں یعنی مدوری اس کی مدد کر رہی تھیں۔ مدوری کو دیکھتے ہی وہ ان پر فدا ہو گیااسامو کا کہنا ہے کہ مدوری کے چارم، نفاست اور شائستگی نے اس کو دیوانہ بنا دیا اور جب اسکو پتہ چلا کہ مدوری طلاق یافتہ ہیں تو اس نے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کردیں۔اس معاملے پر مدوری کا کہنا ہے کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک 21 سال چھوٹا لڑکا ان سے رشتہ رکھنا چاہتا ہے، تو وہ حیران رہ گئیں اور خوش بھی ہوئیں۔ البتہ اسامو کو انہوں نے کرش کہہ کر نظر انداز کردیا، مگر اسامو نے محنت جاری رکھی اور اس نے مدوری کیساتھ 30 دن تک ڈیٹنگ کی اور پھر مدوری کے والدین کو متاثر کرنے کے لیے گھر بھی خریدا۔ آخرکار ان کی تمام کوششیں رنگ لے آئیں اور مدوری نے ہاں کر دی. جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل:پانڈیا،ابھیشیک شرمامیچ کھیلیں گےیانہیں؟بھارتی ٹیم کوبڑےدھچکے کا خدشہ