وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، قصرِ یمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایک مہینے میں پاکستان میں ریکارڈ موبائل فونز تیار