ایک مہینے میں پاکستان میں ریکارڈ موبائل فونز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ستمبر میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ ماہ ستمبر 2025 میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں ماہانہ 55 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،پی ٹی اے کے مطابق ستمبر 2025 میں30 لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار اسمبل کئے گئے جو کہ پیدوار کے لحاظ سے سالانہ 40 فیصد اور ماہانہ 55 فیصد کا اضافہ ہے۔
مالی سال 2025 کے نو مہینے میں مقامی تیار اور اسمبل ہونے والے موبائل فونز کی فروخت 2 کروڑ 22 لاکھ یونٹس سے زائد رہی۔
مجموعی طور پر 9 ماہ کی فروخت میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فروخت ہونے والے موبائل میں 1 کروڑ یونٹس 2جی فون تھے جبکہ 1کروڑ 10 لاکھ یونٹس سمارٹ فونر کے فروخت ہوئے۔
مجموعی فروخت میں 2 جی کا حصہ 48 فیصد جبکہ اسمارٹ فونر کا 52 فیصد رہا،پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مقامی مینوفیچکرنگ سے 94 فیصد طلب پوری کرتا ہے امید ہے کہ اگلے سال میں موبائل فونز کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد کا اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں