علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
راولپندی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جہاں علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔
سماعت کے سلسلے میں استغاثہ میں سے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ حاضر ہوئے۔
مزید پڑھیں:سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت
عدالت میں علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا جس پر جج نے پانچویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کاشناختی کارڈ، پاسپورٹ اوربینک اکاؤنٹس پہلےہی بلاک کرنےکا حکم جاری ہوچکا ہے اور عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن سمیت سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔