ایبٹ آباد یونیورسٹی میں احتجاج، ایم پی اے کے بیٹوں نے طلبا پر گاڑی چڑھا دی

Oct 27, 2025 | 14:33:PM
 ایبٹ آباد یونیورسٹی میں احتجاج، ایم پی اے کے بیٹوں نے طلبا پر گاڑی چڑھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان)ایبٹ آباد یونیورسٹی میں طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج،ایبٹ آباد آئی ایس ایف طلباء نے احتجاجی طلباء پر گاڑی چڑھا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی میں طلباء کے  انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے دوران ایبٹ آباد آئی ایس ایف طلباء نے احتجاجی طلباء پر گاڑی چڑھا دی۔
گاڑی کے نیچے کچلنے سے پانچ طلباء شدید زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے  خوشخبری

 مظاہرین نے کہا کہ گاڑی میں پی ٹی آئی  آئی ایس ایف اور ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے موجود تھے ، پولیس کی موجودگی میں گاڑی احتجاجی طلباء پر چڑھائی گئی ۔
آئی ایس ایف طلباء احتجاجی طلباء کو منتشر کرنا چاہتے تھے۔  ایبٹ آباد ایم پی اے افتخار خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
ایم پی اے کے بیٹوں کی گرفتاری اور ایف آئی آر  کےاندراج کیلئے طلباء کا احتجاج جاری ہے ۔