سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کر دیا گیا

Oct 27, 2022 | 14:41:PM
سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی
کیپشن: نماز جنازہ ارشد شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف کو ایچ 11 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

صحافی ارشد شریف کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔