ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست

Oct 27, 2022 | 12:07:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے بڑی شکست دے دی۔

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم صرف 101 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے صرف 56 گیندوں پر 109 جب کہ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

دونوں بیٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری بڑی شراکت بنائی، جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 163 رنز کی شراکت بنائی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے دو اور عفیف حسین، تسکین احمد، اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اوپنرز نجم الحسن شنتو نے 9، سومیا سرکار نے 15 رنز بنائے۔

کپتان شکیب الحسن 1، عفیف حسین 1، مہدی حسن 11، مصدق حسین صفر، نور الحسن 2، تسکین احمد 10، حسن محمود صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مستفیظ الرحمٰن 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔