ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا

Oct 27, 2022 | 09:52:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

میچ سے پہلے پاکستان کھلاڑیوں کی جانب سے دو سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، حیدر یا آصف علی میں سے ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائے گا، فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔

پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔