پوجا بترا 45 سال کی عمر میں سنبھال کر رکھ رہی ہیں اپنی خوبصورتی۔۔ دیکھئے نایاب تصاویر

Oct 27, 2021 | 19:01:PM
پو جا بترا،سوشل میڈیا،بالی وڈ
کیپشن: پو جا بترا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پوجا بترا  27 اکتوبر کو 45 سال کی ہوگئی ہیں۔ ان کی پیدائش اترپردیش میں 1976 میں ہوئی تھی، لیکن ان کی پرورش لدھیانہ میں ہوئی۔

ان کے والد روی بترا آرمی میں آفیسر تھے۔ادا کا رہ نے انیل کپور کے ساتھ فلم ’وراثت‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں تبو کا بھی اہم کردار تھا۔ کچھ دن پہلے اس فلم کو ریلیز ہوئے 24 سال ہوئے تھے۔  وہ 45 سال کی ہوچکی ہیں۔ مگر ان کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا بالکل بھی نہیں لگتا ہے۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جن میں وہ بے حد گلیمرس نظر آتی ہیں۔ پوجا نے فلم ’بھائی‘، ’حسینہ مان جائے گی‘، ’دل نے پھر یاد کیا‘ اور ’کہیں پیار نہ ہوجائے‘ کئی اور شاندار فلموں میں اداکاری کی۔ پوجا اور سنیل شیٹی کی جوڑی نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا۔

پوجا بترا نے سال 1993 میں ’فیمینا مس انڈیا‘ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔بھلے ہی سلور سکرین سے دور ہوں، لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ آئے دن پوجا اپنی گلیمرس تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں:ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم۔۔ایمبولینس نہ ملنے سے 2 خواتین دم توڑ گئیں