ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم۔۔ایمبولینس نہ ملنے سے 2 خواتین دم توڑ گئیں

Oct 27, 2021 | 18:37:PM
انڈس ہائی وے،تصادم،روڈ ایکسیڈنٹ
کیپشن: انڈس ہائی وے،تصادم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خانپور انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 خواتین سمیت سمیت 4 افراد زخمی ،ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے 2 خواتین دم توڑ گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو چنگچی رکشہ کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔2 سالہ بچے کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شکارپور سول ہسپتال ریفر کیا گیا۔ پولیس نےٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت سے متعلق بھارتی اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد ،ایف آئی اے کا کر یک ڈا ئون