عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چودھری

Nov 27, 2025 | 20:57:PM
عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چودھری
کیپشن: طلال چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں۔

پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔  پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟

جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔

طلال چودھری  نےکہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانےکیلئے جیل رکھی ہوئی ہے ، یہ ڈرامہ لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے ، پرفارمنس کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں