’’دوسری شادی‘‘ سے متعلق سٹوری پراذلان شاہ نے وضاحت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے سٹیٹس پر شدیدتنقیدکے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا۔
اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس معاملے میں میرے خاندان کو نہ بیچ میں لایا جائے اور میرے لیے دعا کی جائے۔
اذلان کے اس اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
شدید تنقید کے بعد اذلان شاہ نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ میری پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں ،تاہم یہ دوسری شادی نہیں بلکہ میں اپنی اہلیہ وریشہ سے ہی دوبارہ نکاح کر رہا ہوں، اس اعلان کے بعد بعض افراد نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی اور کچھ نے مجھ پر طنز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی مرد اداکاراؤں کوسراہتے ہیں، شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی
وریشہ نے بھی تصدیق کی کہ ہماری شادی کی تیسری سالگرہ قریب ہونے کے باعث ہم دوبارہ شادی کررہے ہیں، اذلان کا اعلان کرنے کا انداز غلط تھا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں اور یہ تاثر دینا درست نہیں کہ وہ کسی اور سے شادی کررہے ہیں۔
صارفین نے اس پورے معاملے کو’ ’سستا پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے جوڑے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔