اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف! صارفین کیلئے بڑی خبر

Nov 27, 2025 | 15:27:PM
اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف! صارفین کیلئے بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صارفین کو ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے نے درخواست دائر کی، نیپرا اتھارٹی دائر درخواست پر سماعت کی۔

جس میں اکتوبر کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویز دی گئی ہے تاہم نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کی منظوری کی صورت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جس سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ تقریباً 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد رہی، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی پیداوار 12.76 فیصد ، امپورٹڈ کوئلےسے 4.71 فیصد،گیس سے 9.16 فیصد ، درآمدی آر ایل این جی سے 19.72 فیصد اور نیو کلیئرسے 22.13 فیصد پیداوار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا