واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ، باراک اوباما کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ ’امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا”مشعل اور میں آج واشنگٹن، ڈی سی میں گولی مار دیے گئے سروس ممبرز کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اہل خانہ انتہائی المناک حالات میں اس موسم میں داخل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار سخت زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص 2021 میں امریکا آیا تھا۔