ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ

Nov 27, 2023 | 20:53:PM
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے )پنجاب اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات ناکام، کل لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان ۔

صدر وائے ڈئی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی  کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اوپی ڈی کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا،گجرات میں 13 دن سے قتل ہونے والے ڈاکٹر زیشان انور کے قاتلوں کو ا بتک گرفتار نہ کیا گیا،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈپٹی سیکرٹری تانیہ نے ایک  اڈہاک پر تعینات ڈاکٹر کو ٹرمی نیٹ  اور 4 ڈاکٹرز کو راولپنڈی ٹرانسفر  کیا ،جس کی نہ صرف بھرپور مذمت کرتے بلکہ اگر ہمارے ڈاکٹرز کو دوبارہ نوکریاں پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع پیمانے پر کردیں گے،سروسز ہسپتال کے پی جی ار ڈاکٹر عبدال منان کو راولپنڈی ٹرانسفر کیا لیکن اسے بھی واپس سروسز ہسپتال بحال نہ کیا تو تب تک احتجاج جاری رہے گا،اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستانی نجی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا