”روز والی ماں چاہئے یا آج والی “۔۔۔فضا علی کی اپنی بیٹی کیساتھ ویڈیو وائرل 

Nov 27, 2021 | 20:17:PM
فضا علی، گاڑی، بیٹی کے ساتھ گفتگو، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ فضاعلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل فضا علی کی گاڑی میں اپنی بیٹی کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل فضا علی اپنی بیٹی کیساتھ گاڑی میں سفر کررہی تھیں کہ اچانک ان کی بیٹی کہتی ہے کہ ماما آج کتنی پیاری لگ رہی ہو۔جس پر فضا علی کہتی ہیں ہاں کیوں روز پیاری نہیں لگتی ۔اس پر اداکارہ کی بیٹی جواب دیتے ہوئے کہتی ہے اچھی لگتی ہوں تھوڑی تھوڑی ۔فضا علی پوچھتی ہیں کتنی تھوڑی تھوڑی ؟
اس پر ننھی گڑیا ہاتھ کے اشارے سے جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ اتنی اچھی لگتی ہو۔فضا علی پھر اپنی بیٹی سے پوچھتی ہے کہ آج کتنی لگ رہی ہوں؟،اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے بہت ۔
فضا علی کہتی ہے کہ روز والی ماں چاہئے یا آج والی ماں چاہئے ،اس پر بیٹی کی جواب دیتی ہے کہ آج والی ۔جس پر فضاعلی مسکراپڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم۔۔۔پاکستان نے ابتک کا بڑا اقدام اٹھا لیا